حکومت عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بن کر پھنس گئی ، معاملہ عدالت جا پہنچا

8  مئی‬‮  2019

پشاور(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی تقرری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ،عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی تقرری کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جس پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔درخواست گزار صحافی شاہد اورکزئی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پریشانی کسی فرد واحد سے متعلق نہیں بلکہ اصل مسئلہ قومی بجٹ کا ہے ،جو چند روز کے اندر اندر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ،قومی بجٹ پوری قوم کی سالانہ آمدنی کو صوبوں میں تقسیم کرتا ہے اور اسے پیش کرنے کا اختیار صرف وفاقی وزیر خزانہ کو ہے ،جس کیلئے اسے پہلے صدر مملکت کے روبرو اپنے عہدے کا حلف اٹھانا لازم ہے جبکہ عبدالحفیظ شیخ نے تاحال ایسا کوئی حلف نہیں اٹھایا اور نہ ہی وزیراعظم کے مشیر کیلئے آئین میں کوئی حلف موجود ہے‘لہذا وہ وزیر خزانہ کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے ۔جس پر عدالت نے 21مئی تک اٹارنی جنرل پاکستان سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…