عام انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے ایک بار پھر انکار، مولانافضل الرحمان نے بڑے فیصلے کرلئے،اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کا اعلان

7  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) جے یوآئی (ف)کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ حکومت مختلف طریقے سے مولانا فضل الرحمن اور جمعیت کی قیادت کو تنگ کر رہی ہے،ہمارے ملین مارچ نے حکومت کی نیندیں اڑا دی ہیں،پشاور میں ملین مارچ کے بعد اسلام آباد میں ملین مارچ کرینگے۔ منگل کو مولانا عبدالغفور حیدری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند گزارشات آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت مختلف طریقے سے مولانا فضل الرحمن اور جمعیت کی قیادت کو تنگ کر رہی ہے،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے 25 جولائی کے الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں ہم تنہا نہیں تھے بلکہ تمام جماعتوں نے اس الیکشن کو مسترد کیا۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے اس موقف کو قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا اس سلسے میں ہم نے ملین مارچ کیے۔انہوں نے کہاکہ اب پشاور میں جلد ملین مارچ ہو گا اس کے بعد اسلام آباد میں ملین مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملین مارچ نے حکومت کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے جو اصولی موقف اختیار کیا ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پر امن طریقے سے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو خدشہ ہے کہ کہیں مظاہروں کے نتیجے میں حکومت نہ چلی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ریاست ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ہم ایف آئی آر حکومت کے خلاف درج کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا، اگر جانا پڑا تو خود کشی کر لوں گا۔انہوں نے کہاکہ آج آئی ایم ایف کو مسلط کر دیا گیا ہے،گورنر سٹیٹ بنک کا عہدہ ایک حساس عہدہ ہے،رضا باقر کو سٹیٹ بنک کا گورنر بنا دیا گیا،جب آئی ایم ایف کے نمائندوں کو حساس عہدوں پر بڑھاتے ہین تو راز راز نہیں رہتے۔۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم 9 ماہ میں ناکام ہو گئی،جب ناکام ہو گئے تو ان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بنک بنانا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…