کوٹ لکھپت جیل کی ٹیم افطار سے قبل ہی نواز شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئی  تھی،آتے کے ساتھ ہی سب سے پہلا کیا کام کیا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

7  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)کوٹ لکھپت جیل کی ٹیم افطار سے قبل ہی نواز شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئی  تھی،آتے کے ساتھ ہی سب سے پہلا کیا کام کیا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں،کوٹ لکھپت جیل کی ٹیم افطار سے قبل نواز شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئی اور ان کی سکیورٹی کو جیل قوانین سے متعلق مراسلہ وصول کرایاگیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی رہائشگاہ پر آنے والی ٹیم نے مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا کہ ان کی ضمانت کی مدت پوری ہو چکی ہے اور اب وہ سرنڈر کر دیں۔  کوٹ لکھپت جیل سے آنے والی ٹیم کے ہمراہ سکیورٹی کے لئے پولیس کی گاڑیاں بھی آئیں تھیں۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف جیل روانہ ہوگئے،مریم نوازبھی ہمراہ، گاڑی کون چلارہاتھا؟ حیرت انگیز صورتحال، تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اپنے تایا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گاڑی ڈرائیور کی۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھیں۔نواز شریف فرنٹ سیٹ پر بیٹھے اور ہاتھ ہلا کر اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔ دریں اثناء سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور لندن میں موجود ان کے چھوٹے شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت مکمل ہونے پر جیل روانگی سے قبل چھوٹے بھائی شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کی صحت بارے آگاہی حاصل کی جبکہ چھوٹے بھائی نے بھی اپنے بڑے سے ان کی صحت بارے پوچھا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…