چار سال 5 ماہ بعد پٹرول کی قیمت ایک مرتبہ پھر تین ہندسوں میں داخل،صرف موجودہ حکومت کے 8ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟حیرت انگیز انکشافات

5  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری بعد چار سال 5 ماہ بعد پٹرول کی قیمت ایک مرتبہ پھر تین ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 31اکتوبر 2014 کو پٹرول کی قیمت میں یکمشت 9 روپے 43 پیسے کی کمی کرکے

کئی سال بعد پٹرول کی قیمتوں کو ڈبل ہندسے میں لانے کا اعلان کیا تھا، اس وقت کی حکومت نے یکم نومبر 2014 کو پٹرول کی قیمت 9 روپے 43 پیسے، ڈیزل 6 روپے 18 پیسے، مٹی کا تیل 8 روپے 16 پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت 14 روپے 68 پیسے کم کی، جس کے بعد پٹرول کئی سال بعد کم ہو کر دہرے ہندے میں آ گیا اور اس کی نئی قیمت 94 روپے 14 پیسے ہوگئی تھی۔جس کے بعد پچھلے دور حکومت کے تیسرے برس کے دوران یکم اپریل 2016 کو پٹرول کم ہو کر 64 روپے 27 پیسے کی کم ترین سطح پر بھی آگیا تھا۔ تاہم موجودہ حکومت کے 8 ماہ کے دوران ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے بڑھتے تین ہندسوں یعنی 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ 8 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ ہواہے۔اگست 2018 میں عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا جبکہ ستمبر 2018 کو پٹرول کی قیمت 92 روپے 83 پیسے، ڈیزل 106 روپے 83 پیسے، مٹی کا تیل 83 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 75 روپے 96 پیسے تھی۔ ان 8 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتیں تقریبا 16 روپے اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھر ساڑھے چار برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری بعد چار سال 5 ماہ بعد پٹرول کی قیمت ایک مرتبہ پھر تین ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…