پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزید اضافہ ہوتا‘شاہ محمودقریشی نے مسلم لیگ ن کو اعتماد میں لینے سے متعلق حیرت انگیز اعلان کردیا

5  مئی‬‮  2019

ملتان (این این آئی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزید اضافہ ہوتا،آئی ایم ایف کا طعنہ وہ دے رہے ہیں جو خود سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس گئے،آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا،پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مطمئن نہیں ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی بھی اپنے ادوار میں آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی منظوری ای سی سی نے دی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جاتا تو خسارہ بڑھ جاتا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہرجماعت کو اپنے عہدوں میں ردوبدل کا حق حاصل ہے، (ن)لیگ نے پارٹی عہدوں میں ردو بدل کیا ہے لیکن کچھ قانون اور قاعدہ ہوتا ہے، حیرت ہے کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدرمقررہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی میں (ن) لیگ نے رانا تنویر کو نامزد کیاجبکہ پیپلز پارٹی مشاورت نہ ہونے کا شکوہ کررہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مطمئن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت کا معاملہ ہے تو شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ کیوں رکھا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔  شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزید اضافہ ہوتا،آئی ایم ایف کا طعنہ وہ دے رہے ہیں جو خود سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس گئے،آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا،پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مطمئن نہیں ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی بھی اپنے ادوار میں آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…