کراچی میں بچیوں کو اغوا کرکے افغانستان اسمگل کرنے کا انکشاف ہل خانہ کوکیسے بلیک میل کیا جاتا ہے؟پولیس تحقیقات سامنے لے آئی

2  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی)کراچی میں بچیوں کو اغوا کرکے افغانستان میں فروخت کرنے والے اغوا کار گروہ کا انکشاف ہوا ہے، فیڈرل بی ایریا سے7 سالہ بچی ثوبیہ کو اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی،بچی کے ماموں نے بھانجی کو لے جاتے ہوئے دیکھا تو اغوا کار

کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر اغوا کار نے کہا کہ اپنی بیٹی کو لے کر جا رہا ہوں۔شہریوں نے اغوا کار کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تو اغوا کار نے بچیوں کو افغانستان منتقل کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزم امیراللہ کاکڑ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہوں۔پولیس کے مطابق ملزم امین اللہ ایف بی ایریا تھانے کی حدود سے 7 سال کی بچی اغوا کر کے لے جا رہا تھا، پولیس نے علاقہ مکین کی مدد سے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ وہ 7 سال اور اس سے کم عمر کی بچیوں کو اغوا کرتا ہے اور پھر اغوا کاروں کے بین الاقوامی گینگ کو فروخت کر دیتا ہے۔پولیس کے مطابق اغوا کاروں کا بین الاقوامی گینگ بچیوں کو افغانستان منتقل کرتا ہے، بچیوں کو افغانستان میں لے جانے کے بعد ان کے اہل خانہ سے تاوان مانگا جاتا ہے۔ڈی ایس پی نعیم خان نے بتایا کہ یہ گروہ بچوں کو اغوا کرکے افغانستان منتقل کرتا تھا۔ گروہ کے دیگر کارندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…