(ق)لیگ کیساتھ اختلافات اور استعفے کی خبریں،چوہدری سرور کھل کر بول پڑے

27  اپریل‬‮  2019

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے (ق)لیگ سمیت ہم سب ایک پیج پر ہیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں او ر نہ ہی میرے استعفے کی باتوں میں حقیقت ہے ‘وزیر اعظم عمران خان کو وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا مکمل اختیار ہے وزیر اعظم نے جو مناسب سمجھا اسکے مطابق کابینہ میں تبدیلیاں کر دیں‘تحر یک انصاف نے ملک کو معاشی بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی مثال نہیں ملتی ‘

امریکی ڈاکٹر جیری لیچ کا پاکستان میں صحت کے شعبے میں عالمی میعار کی ٹیکنالوجی لانے کا اعلان کرنا اور یہاں آ کر لیکچر دینا، غیر ملکی سر مایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب کی دعوت پر پاکستان آنیوالے امر یکی ڈاکٹر جیری لیچ اور امریکہ میں مقیم بزنس مین محمد عتیق کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے امریکی وفد اور اوکاڑہ سے تحر یک انصاف کے چوہدری سیلم طارق ‘خرم جہانگیر وٹو ‘اشرف سوہنا سمیت اوکاڑہ سے تحر یک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کا قوم سے جو وعدہ کیا ہے اس پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے اور آج وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے15 سے زائد ایسے پروگرام شروع کیے ہیں جن کی مدد سے غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غر یب آدمی کو چھت بھی فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کے دباؤ میں آکر نہیں بلکہ تمام فیصلے ملکی اور عوامی مفادات کو سامنے رکھ کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گور نر ہاؤس میں ہونیوالی تقر یب کے دوران جہانگیر خان ترین ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نہیں آ سکے اور میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ بھی پورا کریں گے

جہاں امیر اور غر یب کی کوئی فرق نہیں ہوگی۔ قبل ازیں گور نر پنجاب کی دعوت پر آنیوالے امر یکی ڈاکٹر جیری لیچ اور امر یکہ میں مقیم بزنس مین محمد عتیق کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ پاکستان میں 12ملین ڈالرز کی لاگت سے جینٹک ٹیسٹنگ اور پلیٹ لیس ریچ پلازما ٹیکنالوجی لائی جا رہی ہے جنیٹک ٹیسٹنگ سے کینسر کی قبل از وقت تشخیص میں بھی مدد ملے گی اورمریض کو ادویات کے غلط اور بے جا استعمال سے بچایا جاسکے گا

جبکہ وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سر مایہ کو مکمل سیکورٹی اور سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی اور صحت کے شعبے میں اس نئی ٹیکنالوجی سے پاکستان میں عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں اورسیز پاکستانیوں کے کردار کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور ہم نے اورسیز پاکستانیوں اور عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان وعدوں کو پورا کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…