سی ایس ایس امتحان ختم کرنے پر غور شروع ، نئے امتحانی نظام کیسا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

27  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )حکومت نے سی ایس ایس امتحانات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی بیوروکریسی کے تصور کو متعارف کروانے کے ذریعے سی ایس ایس کے موجودہ امتحان کے نظام کو تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔ نئے امتحان کا نظام منظور ہونے کی صورت مین اس میں چار مراحل شامل ہوں گے ۔

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے اس اقدام کی نفی کرتے ہوئے اسے محض حکومتی دعویٰ قرار دیا۔گذشتہ برس ستمبر میں ڈاکٹرعشرت حسین کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی تھی جس کے تحت سی ایس ایس کے امتحانی طریقہ کار کو بدلنے اور اصلاحات لانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے چھ ماہ کے بعد گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایک میٹنگ میں اصلاحات پیش کیں جس میں خصوصی بیوروکریسی کے تصور کو متعارف کروانے کے ذریعے سی ایس ایس کی موجودہ امتحان کے نظام کو تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے اس اقدام کی نفی کرتے ہوئے اسی محض حکو متی دعویٰ قرار دیا ۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت اب تک قانون سازی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ سی ایس ایس کے امتحانی طریقہ کار کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اگر حکومت تبدیلی چاہتی ہے تو ایسا نظام متعارف کروایا جائے کہ مخصوص اہلیت کے حامل امیدوار متعلقہ سلسلے میں شامل ہو جائیں۔طلبا نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ایس ایس کے امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی سے مزید آسانی ہو جائے گی لیکن حکومت اس تبدیلی کو محض دعوں وعدوں تک نہ رکھے بلکہ اسے پروڈکشن ٹیم کے ساتھ عملی جامہ بھی پہنائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان کے لیے ترمیمی قانون کے احکامات جاری کیے تھے ۔ یاد رہے کہ تین سال قبل 30 جولائی 2016 کو سی ایس ایس کے لیے امتحان دینے والے امیدواروں کی بالائی حد میں دو سال کی توسیع کی گئی تھی جس کے تحت تیس سال کی عمر کے امیدواروں کو بھی سی ایس ایس کے امتحانات دینے کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں سی ایس ایس امتحانات کے اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…