ڈیم فنڈز میںاب تک کتنی رقم جمع ہوئی اور یہ فنڈ ریزنگ کب تک جاری رہے گی، تفصیلات مانگ لی گئیں 

26  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رکن مریم اورنگزیب نے ڈیم فنڈ تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کتنی رقم ڈیم فنڈ میں جمع ہوئی اور یہ فنڈ ریزنگ کب تک جاری رہے گی۔ جمعہ کو وفقہ سوالات کے دور ان پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر آبی وسائل نے کہا تھا کہ وہ ڈیم فنڈ کی شفافیت سے لاعلم ہیں۔انہوں نے ڈیم فنڈ تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کتنی رقم ڈیم فنڈ میں جمع ہوئی اور یہ فنڈ ریزنگ کب تک جاری رہے گی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ حکومت ڈیم فنڈ سمیت ہر معاملے میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر آبی وسائل ملک سے باہر ہیں، واپسی پر مکمل تفصیل ایوان میں پیش کریں گے۔محسن داوڑ نے کہاکہ کرم تنگی ڈیم کے فیز ٹو میں شمالی وزیرستان کے ایک پورے شہر کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی نے یقین دھانی کرائی تھی کہ یہ ڈیم نہیں بنے گا۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ کرم تنگی ڈیم کے حوالے سے جرگے کیے گئے، مقامی لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مراد سعید نے کہاکہ یہ پاکستان اور قبائلی علاقوں کی فلاح کا منصوبہ ہے، جب تک ایک ایک شخص کو مطمئن نہ کیا، ڈیم نہیں بنے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…