صاحب کو صاحبہ کہہ دینے سے کیا فرق پڑتا ہے؟کوئی فنی خرابی نہیں تو سیریس لینے کی ضرورت بھی نہیں ہے، شیخ رشید نے دوٹوک جواب دیدیا

26  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(آئی آئی پی) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا فرق پڑھتا ہے، صاحب کو صاحبہ کہہ دیا،کوئی فنی خرابی نہیں تو سیریس لینے کی ضرورت نہیں۔بلاول بلا وجہ ناراض ہو جاتے ہیں۔جو جیل سے ڈر جائے وہ لیڈر نہیں گیڈر ہے۔یہ صاحب اور صاحبہ کی لڑائی گالم گلوچ تک نہ پہنچ جائے۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں

حکومت اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، راولپنڈی تا لاہور ٹریک کو تین مراحل میں ڈبل کیا جائے گا، منصوبہ مکمل ہونے کے بعد راولپنڈی تا لاہور سفر دو گھنٹے 12منٹ کا ہوجائے گا، جب تک احتساب کے کیسز ختم نہیں ہوتے کسی کو این آر او نہیں ملے گا، چھوٹے جرائم پر لوگ جیلوں میں ہیں ایسے ہی بڑے چوروں اور لیٹروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ وہ جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان میں بیمار ہوجاتے ہیں، لندن جاتے ہیں تو جاگنگ شروع کردیتے ہیں،جو لیڈر جیل سے ڈرتا ہے وہ لیڈر نہیں ہوتا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کے حوالے سے میرے دو خواب تھے جن میں سے ایک پر 14سال بعد جبکہ دوسرپر ڈیڑھ ماہ میں کام شروع ہوجائے گا، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں کوہالہ پاور اورایم ایل ون تین مراحل میں مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ پایا ہے، جو کہہ رہے ہیں کہ وزیراعلی جارہے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عمران خان کا دفاع کیا اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان تجربہ کار ہیں، وزارت اطلاعات چلانا ان کا ہی کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسافر ٹرینیں کامیاب جارہی ہیں،

مال گاڑیاں صرف4 فیصد کارگو اٹھا رہیں ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کم از کم 20 فیصد کارگو ٹرین پر لے آئیں، چین نے بھی اپنے ٹریک کو اپ گریڈ کر کے ریلوے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے کئے گئے حالیہ سروے کے مطابق اسوقت 70.1فیصد لوگ ریلوے ٹریک کے اردگرد رہتے ہیں، جو ٹریک کو ڈبل کرنے میں رکاوٹ ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ

چوہدری نثار علی خان ایم پی اے کا حلف نہیں اٹھا رہے، اسد عمر سے رابطے میں ہوں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گورنر پنجاب سے راولپنڈی یونیورسٹی کے معاملے پر ملاقات ہوئی ہے، ایک کروڑ روپے اپنی وزارت سے دیکر جب فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کا آغاز کیا تو اس وقت سرتاج عزیز بھی مذاق اڑاتے تھے، آج بھی راولپنڈی یونیورسٹی شروع کرنا چاہتا ہوں تو تعلیم دشمن مافیا اکٹھا ہو کر رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی بچیوں کی تعلیم میں 27 واں نمبر سے آج اول نمبر پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام چوروں، ڈاکوؤں کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اسمبلی اس وقت تک نہیں چلنے دیں گے جب تک احتساب کے کیسز ختم نہیں ہوتے، ان لوگوں کو بتادینا چاہتا ہوں کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…