فردوس عاشق اعوان پچھلی حکومت میں جاتے جاتے کیا کر کے گئیں ؟ رانا ثنا اللہ نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

26  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما رانا ثناء اﷲنے کہا ہے کہ کئی پارٹیوں کی ترجمان رہنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عمران نیازی کے جھوٹ کو سچ بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے ،اللہ کی شان ہے دوسروں پہ وہ خاتون الزام لگا رہی ہے جو پچھلی دفعہ وزارت سے جاتے ہوئے تین بسیں لے گئیں ،عاشق ایوان کا جھوٹ اور چوری کا تجربہ بھی دس فیصد مہنگائی کم نہیں کرسکتا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اللہ کی شان ہے دوسروں پہ وہ خاتون الزام لگا رہی ہے جو جو پچھلی دفعہ وزارت سے جاتے ہوئے تین بسیں لے گئی،امید ہے نیب تحقیقات کر کہ فردوس عاشق عوان سے جلد تین بسیں برآمد کرے گی ۔انہو ں نے کہا کہ درجن جماعتوں کی ترجمانی کرنے والے جمع ہوکر بھی عمران نیازی کا جھوٹ سچ نہیں بناسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق غریب اس لئے غریب ہے کیونکہ وزیراعظم کے حکم پر گیس کے بل کا ڈاکہ ڈالا گیا،ترجمان صاحبہ کی قانونی شہادت پر وزیراعظم کے خلاف عوام سے جعلسازی، دھوکہ دہی اور ڈاکہ کی کاروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے، نااہل اور نالائق نیازی کی ترجمانی کرائے کے ترجمان کرکے کھڈے لائن لگ چکے ہیں ،نیازی کی نااہلی اور نالائقی خانہ بدوش ترجمانوں کے جھوٹ کے پردوں سے نہیں چھپ سکتی ۔رانا ثناءﷲنے کہا کہ کئی پارٹیوں کی ترجمان رہنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عمران نیازی کے جھوٹ کو سچ بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے،عاشق ایوان کا جھوٹ اور چوری کا تجربہ بھی دس فیصد مہنگائی کم نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی شرح اڑھائی فیصد سے بڑھ نہیں سکتی ،ارب یومیہ قرض لینے کی حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…