عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ،ترجمان دفتر خارجہ نے بالآخرایسا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی

25  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق خود سے منسوب بیان کی تردید کر دی، ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ میں نے ہرگز یہ بیان نہیں دیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان واپس نہیں آنا چاہتیں، وزیراعظم کا بیان بھی سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا ایران کا دو روزہ دورہ کامیاب رہا، دونوں سربراہان نے مقبوضہ کشمیرکے مسئلے کے حل کی بات کی،زائرین کے امور سمیت تجارت و دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ پراتفاق ہوا، سری لنکا دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں پاکستان سے جو مدد درکار ہوگی فراہم کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کے معاملے کو واشنگٹن کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ میں نے ہرگز یہ بیان نہیں دیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان واپس نہیں آنا چاہتیں۔انہوں نے ایران میں دئے گئے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر کہا کہ وزیراعظم کا بیان بھی سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے غیرریاستی عناصرکی بات کی تھی ، کلبھوشن بھی ایران سے ملحقہ پاکستانی سرزمین سے گرفتار ہوا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا ایران کا دو روزہ دورہ کامیاب رہا۔ وزیراعظم کے دورہ ایران کا مقصد ہمسایوں سیاچھے تعلقات کی پالیسی ہے، دورے میں تجارت، زائرین سے متعلق بات چیت کی گئی، دونوں سربراہان نے مقبوضہ کشمیرکے مسئلے کے حل کی بات کی۔

وزیراعظم کے دورہ ایران میں سرحدی سلامتی پر گفتگوہوئی۔ جبکہ زائرین کے امور سمیت تجارت و دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ پراتفاق ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ نے سری لنکا دھماکوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی، ہم فراہم کریں گے۔ ہم سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ انتہائی اہم اور دلچسپ ہو گا۔ وزیراعظم چین کی قیادت اور عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…