شریف خاندان کی منی لانڈرنگ میں ان کیلئے کون کیا کرتا رہا؟ تمام ریکارڈ حاصل کر لیا گیا، تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا‎

24  اپریل‬‮  2019

لاہور (این این آئی) شریف خاندان کے خلاف اربوں روپے منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کر لیے گئے، شریف فیملی کیلئے کون کیا کرتا رہا؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کے متعلق ابتک 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے رمضان شوگر مل کے منیجر اور شریف فیملی کے فرنٹ مین محمد مشتاق عرف چینی کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے۔تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے اب تک 2لاکھ 50ہزار ڈالر کی منتقلی کے دستاویزی ثبوت اور ہانگ گانگ میں قائم گرین لینڈ، دوبئی میں براسل، ایم پی ٹریڈنگ اور الودی کمپنی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، جبکہ سوفٹ میسجز، آر فارمز، اور بینکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کو ٹیلی گراف کے ذریعے ایک لاکھ سے 2لاکھ 50ہزار امریکن ڈالر منتقل ہوئے، شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے وقار ٹریڈنگ کے نام سے کمپنی بنا رکھی ہے جو شریف فیملی کے ذاتی ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ملازم کی کمپنی وقار ٹریڈنگ میں بھاری رقوم بزریعہ کراس چیک جمع ہوتے رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق کے نام پر بھی غیر ملکی کرنسی منتقل ہوتی رہی ہے جب کہ نیب نے اب تک شریف فیملی کے متعلق 3ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے شواہد حاصل کیے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…