تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کا شرمناک مہم کے مرکزی کردار فرحان ورک سے مکمل لاتعلقی کا اظہار

23  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے شرمناک مہم کے مرکزی کردار فرحان ورک سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کردیا ۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ محمد کامران کا واضح بیان سامنے آگیا ، سربراہ تحریک انصاف سوشل میڈیا نے بتایا کہ فرحان ورک نامی شخص کا تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم سے قطعاً کوئی تعلق نہیں۔

محمد کامران نے کہاکہ میڈیا غیر مجاز افراد کو تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے طور پر پیش کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے کہاکہ فرحان ورک نامی شخص سماجی میڈیا پر ان آفیشیل گروپ چلاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم 2015 میں بھی فرحان ورک سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر مجاز شخص کو بطور تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے نمائندے کے طور پر ٹی وی پر پیش کرنا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم سینکڑوں رضاکاروں اور بے لوث کارکنوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ بے لوث کارکنان اور آفیشل سوشل میڈیا ٹیم تحریک انصاف کے بیانیے کی تشکیل و ترویج میں صحت مند کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کا ہر رکن نظم و ضبط کا پابند ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم اشتعال انگیزی یا کسی بھی نفرت انگیز مہم کا حصہ بننے کی بجائے صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر مجاز افراد کا ایک گروہ تحریک انصاف سے وابستگی کا تاثر دیکر سوشل میڈیا پر عدم برداشت کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سماجی میڈیا پر آفیشل سوشل میڈیا ٹیم ہی تحریک انصاف کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کے فروغ کی مجاز اور ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹس پر لگائے جانے والے مواد کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کا کوئی بھی رکن کسی جعلی یا نفرت انگیز مہم میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ غیر مجاز افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر برپا کی جانے والی مہم سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…