ملکی سیاست میں بھونچال، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے متبادل ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ، پارٹی کا سربراہ کون ہو گا ؟قیادت سر پکڑ کر بیٹھ گئی

23  اپریل‬‮  2019

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متبادل نئی سیاسی جماعت کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر سیاستدان محمد علی درانی نئی جماعت کے قیام کو لے کر کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں اور وہ دونوں سیاسی جماعت کے ناراض رہنمائوں اور کارکنان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ

دونوں پارٹیوں پر چلنے والے کرپشن کے مقدمات پر ان کے مستقل نااہل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہےجس پران کا پاکستانی سیاست پر اثرو رسوخ تقریباً ختم یا انتہائی کمزور پڑھ جائے گا۔ ان حالات کے قابو پانے کیلئے ملک میں نئی سیاسی جماعت کی ضرورت پڑھے گی جو ان کا جگہ پر کر سکے ۔سینئر سیاستدان محمد علی درانی اس جماعت کے قیام کیلئے دوستوں سمیت دیگر سیاستدان سے رابطہ کررہے ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جماعت کے قیام کیلئے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ نئی سیاسی جماعت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متبادل سیاسی جماعت کے طور پر منظر عام پر آئے گی ۔ نئی سیاسی جماعت کیلئے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں ۔ ایک نام محمد علی درانی اپنے دوستوں کیساتھ اگلی نشست میں 24گھنٹوں میں ہی فائنل کریں گے ۔ پارٹی کے آئین کا مسودہ بھی تیار کیا گیا ہے جبکہ پارٹی جھنڈوں ، پوسٹروں ، بینرز ، اسٹیکرز اور بیجز سمیت دیگر چیزوں کی تیاری کے لیے کام ایک اشتہاری ایجنسی کو سونپا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارتی کی اعلی قیادت پر چلنے والے کرپشن کے مقدمات کی وجہ سے پارٹی میں دھڑے بن چکے ہیں جنہوں نے قیادت کا مزید دفاع کرنے سے انکار کر دیاتھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…