گھر گھر جاکر قرآن پاک کے ضعیف نسخے جمع کرنے والا یہ شخص کون ہے اور یہ کام کتنے سال سے کررہا ہے؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

26  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کا رہائشی اکبر شاہ گھر گھر جا کر قرآن پاک کے ضعیف نسخے اور اوراق جمع کر کے دوسروں کیلئے مثال بن گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کلام الٰہی کی اس خدمت کو سرانجام دیتے ہوئے اکبر شاہ کو 29 سال ہو گئے ہیں۔

اکبر شاہ کا کہنا ہے کہ میں خود قرآن پاک نہیں پڑھ سکا اور نہ ہی اسے سمجھ سکتا ہوں اسی لیے قرآن پاک کے لیے اس طرح خدمت انجام دے کر اللہ تعالیٰ کی اس کتاب سے اپنی محبت کی پیاس بجھاتا ہوں۔اکبر شاہ نے کہا کہ میرے لیے صرف اسی کام میں سکون ہے دوسری کسی چیز میں سکون نہیں ہے۔ انسان ساری زندگی سکون کے پیچھے بھاگتا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے میرے لیے اس کام میں سکون رکھا ہے۔ میں قرآن پاک کے ضعیف نسخے اور اوراق کو اکٹھا کرتا ہوں اور شہر میں موجود گودام میں رکھتا ہوں اور پھر ان تمام نسخوں اور اوراق کو جمرود لے جاتا ہےجہاں ان کی تدفین کے لیے دس گز کی قبر کھودی جاتی ہے اور پھر ان اوراق اور نسخوں کو دفنا دیا جاتا ہے۔ اکبر شاہ نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ اس نیک کام میں مدد کرنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی اکبر شاہ کی مدد کر کے سکون قلب حاصل ہوتا ہےاور ہم آگے مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…