پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے 60 سے زائد بچوں کی حالت بگڑ گئی ،والدین شدید مشتعل ، ہسپتال پر دھاوا، توڑ پھوڑ

22  اپریل‬‮  2019

پشاور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک ) بڈھ بیر ماشو خیل کے نجی سکول میں انسداد پولیو کے قطرے پینے سے 60بچوں کی حالت خراب ہوگی جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر ماشو خیل نجی سکول میں 9سے لیکر 10بجے تک پولیو مہم چلائی گئی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے لیکن کچھ ہی دیر بعد 60سے زائد بچوں کی حالت خراب ہوگئی جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہیں بچوں کے مشتعل والدین سکول کے باہر پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔سکول پرنسپل اور ٹیچرز سمیت بچوں کا موقف تھا کہ انہوں نے پولیو سے بچا کی ویکسین پی تو ان کی حالت خراب ہوگئی اس حوالے سے وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر عطاء نے بتایا کہ پورے پاکستان میں 4کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں لیکن بچوں کی حالت خراب ہونے کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا پشاور کے علاقے بڈھ بیر جہاں پر پچھلے دو سال سے والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں وہاں ایسا کیوں ہوا بابر عطاء نے کہا کہ واقع کی تحیقیقات کررہے ہیں اور پاکستان پولیو پروگرام کے ڈاکٹرز نے بچوں کو ٹھیک کردیا ہے ۔دوسری جانب والدین حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے اور نعرے بازی کی ، ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی ، دروازے توڑ دئیے گئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…