وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ ملکی معیشت کے لیے نقصان کا باعث بن گئی،اسدعمر کو ہٹانا غلط فیصلہ قراردے دیاگیا،خطرناک پیش گوئی

21  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن )ایفرو ایشیا بزنس فورم پاکستان کے چئیر مین نعیم صدیقی نے وزیراعظم عمران کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی جانے والی اکھاڑ پچھاڑ کو ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں وزیر خزانہ کو ان کے عہدے سے ہٹانا مناسب نہیں تھا

جب وہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کر کے وطن واپس لوٹے تھے۔ انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کا پہلا بجٹ سابق وزیر خزانہاسد عمر کو پیش کرنا چاہئے تھا کیونکہ انھوں نے اپنے طور پر پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری کے لیے خلوص نیت سے کام کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نئے تجربات کرنے کی بجائے ملک کو درپیش معاشی مشکلات کا سنجیدگی کے ساتھ ادراک کریں اور جو تاجر ٹیکس گذار ہیں اور معیشت کی بہتری میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اگر ملک بدترین معاشی مشکلات کا شکار ہے تو پھرشوروغل مچانے سے بہتر ہے کہ nشب و روز سنجیدگی کے ساتھ کام کیا جائے تاکہ عوام کو نظر آئے کہ حکمران ملک کی معیشت اور عوام کی حالت کوبہتر بنانے کے لیے عملی سطح پر مصروف جدوجہد ہیں۔ ایفرو ایشیا بزنس فورم کے چئیر مین نے کہا کہ اگر عمران خان اپنے وردوں کی تکمیل میں کامیاب نہ ہوئے تو یہ ملک کی معیشت اور جمہوریت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو گا۔ ایفرو ایشیا بزنس فورم پاکستان کے چئیر مین نعیم صدیقی نے وزیراعظم عمران کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی جانے والی اکھاڑ پچھاڑ کو ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں وزیر خزانہ کو ان کے عہدے سے ہٹانا مناسب نہیں تھا جب وہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کر کے وطن واپس لوٹے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…