تیز بارشوں کا امکان ،پی ڈی ایم کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت،ہنگامی اقدامات شروع

21  اپریل‬‮  2019

کوئٹہ (این این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں تیز بارشوں کے ساتھ گردوغبار کے اورمٹی طوفان کاامکان ،پی ڈی ایم کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت،حفاظتی تدابیراورعملے کی حاضرہ یقینی بنائی جائے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بلوچستان کے بالائی اوردرمیانی علاقوں میں منگل سے جمعرات تک نئی موسمیاتی لہرکے تحت بارشوں کانیا سلسلہ داخل ہوگا،

چندمقامات پر مٹی اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے،بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ،قلات،ڑوب،نصیرآباداورسبی ڈویڑن کے مختلف اضلاع متاثرہوسکتے ہیں۔ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان عمران زرکون نے کسی بھی قسم کی جانی ومالی ودیگرنقصانات سے بچنے کیلئے تمام ضلعی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ حکام کوحفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مشینری ودیگرآلات کی فراہمی سمیت ہنگامی بنیادوں پرعملے کی حاضری کویقینی بنائے جبکہ شہریوں کوپکنک پوائنٹس اورسیاحتی مقامات پر جانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ماہرین کے مطابق ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر حالیہ تیزبارشیں اورگردوغبار کاسلسلہ جاری ہے جس سے ملک میں بڑی تعدادمیں نقصانات ہوئے ،حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھرمیں بارشوں اورسیلابی ریلوں کے پیش نظرمکانات اوردیواریں گرنے سے 39افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ،محکمہ این ڈی ایم حکام کے مطابق سب سے زیادہ اموات بلوچستان میں ہوئے ،اس دوران 2ہزارسے زائد مکانات اورکھڑی فصلیں تباہ ہوئے۔بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی گزرگاہوں سے سینکڑوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ،غیر موسمیاتی بارش اورزوردارہواوءں کی وجہ سے متعددمقامات پر بجلی کے کھمبے ،سائن بورڈاوردرخت بھی گرگئے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،شہری اور زمینداروں بھی کسی نقصان سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابر اختیارکریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…