خاتون مانیٹرنگ آفیسر کا سینئر سائنس ٹیچر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ طلباء کے سامنےکیا کام کرنے پر مجبور کر دیا ؟ ٹیچر کلاس میں رو پڑے

21  اپریل‬‮  2019

شخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول فاروق آباد میں سینئر ٹیچر کیساتھ طلبا کے سامنے ہتک آمیز سلوک ، ٹیچر روپڑے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول فاروق آباد میں سینئرسائنس ٹیچر طاہر محمودنے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کیساتھ مانیٹرنگ آفیسر ڈی ایم او سمیرا عنبرین نے طلبا کے

سامنے ہتک آمیز سلوک کرتے ہوئے جوتے تک ا تروا دیئے ۔ سینئر ٹیچر مانیٹرنگ آفیسر کے اس رویہ پر طلبا کے سامنے روپڑے ۔ کا کہنا تھا کہ میں 24سال سے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا فرض ادا کر رہا ہوں اور ایک خاتون آفیسر نے ایک پل میں سب پر آکر پانی پھیر دیا ،میرے جوتے اتروا دیئے اور 80طلبا کے سامنے مجھے جوتا مارا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایم او سمیرا عنبرین کی طرف سے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ بہت بڑی آفسر ہے اور وہ کچھ بھی کر سکتی ہے اس کے آگے پیچھے بہت لوگ ہیں ۔ سینئر ٹیچر طاہر محمودکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے جس پر انتظامیہ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فاروق آباد کے سینئر ٹیچر طاہر محمودپرداد رسی کی بجائے دبائو ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔ جب سی ای او ایجوکیشن تحقیقات کیلئے سکول پہنچے تو استاتذہ کی خاتون آفسر کیخلاف شکایت پر وہ وہاں سے اٹھ کر چلے گئے جس کے بعد تمام ٹیچرز نے ننگے پائوں طلبا کو پڑھانے کا اعلان کر دیا اور کہا گیا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملتا ہم ننگے پائوں طلبا کو پڑھائیں گے اور یہ سلسلہ انصاف ملنے تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…