اللہ تعالیٰ نے عمران سے جو کام بنیادی طور پر لینا تھا وہ مکمل ہوچکا ہے۔اب عوام کو ’’بونس‘‘ کے طورپر کیا ملے گا؟معروف صحافی حسن نثار نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

20  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ خواب تو بڑا خوبصورت ہے لیکن ٹوٹی ہوئی ٹانگوں اور اندھی آنکھوں کے ساتھ ہم مدینہ پہنچ نہیں سکتے،

یہاں قدم قدم پر بکاؤ لوگ ہیں۔ اس ادم خور نظام میں جو کوئی تمہیں بھیک میں دے گیا ہے یہ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والی بات ہے۔ یہ جو لگا تار اقتدار ہے مجھے تو کبھی لگتا ہے کہ پاکستان بنا ہی اس خاندان کے لئے تھا، یا زرداریوں کے لئے یا ان کے لئے، یہ جاتی امرا میں 30 ، 32 ، 35 سال سے اور اب بھی جو لوگ ان کے ساتھ ہیں یا بینی فشریز ہیں یا خوفزدہ ہیں کہ دوبارہ نہ آجائیں چونکہ پہلے آگئے تھے آج بھی باپ مرکز میں اپوزیشن لیڈر ہے ، بیٹا پنجاب میں اپوزیشن لیڈر ہے۔حسن نثار کا مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت اپنا ہر وعدہ پورا کر چکی ہے ، یہ حکومت اپنا کام کر چکی ہے۔اللہ تعالیٰ نے عمران سے جو کام بنیادی طور پر لینا تھا وہ مکمل ہوچکا ہے۔اب جو ہے وہ عوام کو بونس کے طور پر ملے گا ، جو کام تھا وہ ہوچکا وہ کام کیا تھا کوئی سوچ سکتا تھا جس طرح عمران نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا اس نے ان کو رول بھی دیا رُلا بھی دیا ان کو اکھاڑ کر پھینک دیا پنجاب میں ، سندھ میں ، کے پی میں چھین لیا یہی تو کام تھا عمران سے جو لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار یہ بات کر رہا ہوں پہلے دن سے یہ میرے ذہن میں تھی کہ اصل کام عمران کر چکا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…