نجی اسکولوں کے یونیفارم اور اسٹیشنری فروخت کرنے پر پابندی عائد ،خلاف ورزی پر سخت سزا کا اعلان کردیاگیا

19  اپریل‬‮  2019

کراچی(آن لائن) صوبائی محکمہ تعلیم نے سندھ میں نجی اسکولوں کے یونیفارم اور اسٹیشنری فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں نجی اسکولوں میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم اوراسٹیشنری فروخت کرنے پر نوٹس لے لیا ہے اور اس عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے، اور اسکولوں کے معائنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ

نجی اسکول یونیفارم اور اسٹیشنیریز پر4 گنا زیادہ قیمت وصول کررہے ہیں، لیکن اب تمام نجی اسکول کاپی اور یونیفارم فروخت نہیں کرسکیں گے، بچوں کے والدین مارکیٹ سے اپنی مطلوبہ کتابیں اور کاپیاں خرید سکتے ہیں۔صوبائی محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں پر یونیفارم اور اسٹیشنری کی مد میں وصول کی جانے والی رقم پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اسکول یونیفارم یا اسٹیشنری فروخت کرتا پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…