وزارت چھوڑنے کااعلان غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ ہے،اسحاق ڈار حیرت انگیز طورپر اسدعمر کوبرقرار رکھنے کیلئے حمایت میں بول پڑے،بڑی خواہش کا اظہارکردیا

18  اپریل‬‮  2019

لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسد عمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کو غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ 8 مہینے ضائع کرنے کے بعد آئی ایم ایف کا معاہدہ فائنل سٹیج پر ہے، بجٹ میں ایک ماہ رہ گیا ہے ، اسد عمر کو میدان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا ۔

جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسد عمر کا استعفیٰ ایک غیر ذمہ دارانہ فعل اور بزدلی کی عکاسی کرتا ہے، 2014 سے آج تک انہوں نے قوم کو حقائق مسخ کرکے جو امید دلائی یہ مناسب نہیں کہ وہ اس طرح میدان چھوڑ کر چلے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ 8 مہینے ضائع کرنے کے بعد آئی ایم ایف کا معاہدہ فائنل سٹیج پر ہے، بجٹ میں بھی ایک مہینہ رہ گیا ہے، ایسے میں اسد عمر کومیدان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے پچھلے تین ہفتے کے دوران عمران نیازی کی حکومت کے جھوٹوں کی نشاندہی کی ، عوام کے معاشی مستقبل اور ترقی کی رفتار میں کمی کو میڈیا میں آکر اجاگر کیا اور بہتری کے مشورے بھی دئیے، عوام کے اوپر مہنگائی سمیت دیگر بم گرانے کے بعد اسد عمر کا یہ قدم اٹھانا درست نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ اسد عمر یا ان کے بعد آنے والے انتہائی ایمانداری کے ساتھ پاکستان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کریں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسد عمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کو غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ 8 مہینے ضائع کرنے کے بعد آئی ایم ایف کا معاہدہ فائنل سٹیج پر ہے، بجٹ میں ایک ماہ رہ گیا ہے ، اسد عمر کو میدان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا ۔ جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسد عمر کا استعفیٰ ایک غیر ذمہ دارانہ فعل اور بزدلی کی عکاسی کرتا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…