اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو اسد عمر کو وزارت خزانہ چھوڑنے کا کیوں کہا گیا ؟ن لیگ کا ردعمل آگیا

18  اپریل‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو اسد عمر کو وزارت خزانہ چھوڑنے کا کیوں کہا گیا ۔ انہوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا،کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں،اصل مسئلہ اسد عمر نہیں

بلکہ وزیر اعظم عمران خان خود ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بڑی دیر کی مہربان آتے آتے !،پی ٹی آئی کی پہلی وکٹ گر گئی۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،یہ لوگ ملک چلانے کی اہلیت اور قابلیت نہیں رکھتے،اسد عمر نے غریب عوام کے لئے روٹی کمانا مشکل بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی نا تجربہ کاری سے مہنگائی ہوئی ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ،اسد عمر قوم سے معافی مانگیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…