’’شریف خاندان اور آصف علی زرداری کامقدمات سے جان چھڑانا انتہائی آسان ہو گیا ،وہ طریقہ کار سامنے آگیا جس سے دونوں خاندان جیل کی سزائوں سے بچ جائیں گے

16  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کے پاس پلی بارگین کا موقع ہے جس سے وہ جان چھڑا سکتے ہیں اور ملک میں پیسہ بھی آئیگا۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم دنیا کے جس کونے میں بھی گئے وہاں عوام نے ہم سے ایک ہی سوال کیا کہ ملک میں پیسہ کس طرح واپس آئیگا۔

انہوںنے کہاکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ شریف خاندان اور زرداری خاندان کے پاس بہتر موقع ہے کہ وہ پلی بار گین کے ذریعے اپنی جان چھڑائیں اور اس طریقے سے عوام کا پیسہ بھی ملک میں واپس آسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے معاملات آخری مراحل میں ہیں اور ان کا ٹیکنیکل وفد اگلے مہینے کے آغاز میں پاکستان آرہا ہے۔معیشت کے حوالے سے حکومت پر تنقید پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت پر وہ افراد تنقید کرتے ہیں جنہیں معیشت اور انٹرنیشنل مانیٹری کا زیادہ علم نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے کیلئے پہلے جن شرائط کو سامنے رکھا جا رہا تھا ان کے برعکس اب سامنے رکھی جانے والی شرائط کافی حد تک مناسب ہیں جن سے عام آدمی اور خصوصاً غریب آدمی کو اتنا نقصان نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار، مفتاح اسمٰعیل، مصدق ملک یا پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ 15 سے 20 سال ٹی وی پر معیشت کی بات نہ کریں کیونکہ انہوں نے معیشت کا برا حشر کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…