حکمران جماعت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، وزیراعظم عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے پر غور، ملک میں مڈٹرم الیکشن کی تیاریاں، معروف صحافی کے سنسنی خیز انکشافات

15  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے پر غور اور ملک میں مڈٹرم الیکشن کرانے کی تیاریاں، یہ سنسنی خیز انکشافات معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیے،

انہوں نے اس پروگرام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کا موٹو گینگ بھی کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے اندر جاری پراکسی وار سے پریشان ہیں، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی، اس کو لگا دو اس کو ہٹا دو، عمران خان بہت پریشان ہیں کیونکہ ان کا نعرہ تبدیلی اور انصاف کا کلچر لانے کا ہے، ڈاکٹر شاہدمسعود نے دوران پروگرام کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی توڑنے کا سوچ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس بات کی عمران خان جتنی مرضی تردید کریں میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ اسمبلیاں توڑنے کے بارے عمران خان کافی عرصے سے سوچ رہے ہیں، پہلے بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی بھی وقت مڈٹرم انتخاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ اور چوہدری برادران کے اس وقت تعلقات بہتر ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی پوزیشن بہتر ہے جبکہ مریم نواز پریشان ہیں۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان ، حکومت اور تمام میڈیا کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ میں نے جو ستر دن جیل میں گزارے ، اتنے دن جیل میں گزارنے کے بعد کہا گیا کہ میرا ان کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر ان کمپنیوں کا تعلق مجھ سے نہیں تھا تو پھر ان کمپنیوں کا تعلق کس سے تھا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…