حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی یا نہیں؟کیا واقعی ن لیگ نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش کی ؟مونس الٰہی کھل کر بول پڑے

  اتوار‬‮ 14 اپریل‬‮ 2019  |  19:15

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف سے ملاقات اور ن لیگ کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ باتیں خود میرے لیے حیران کن ہیں، میری حمزہ شہباز سے نہکوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی مجھے اس کی کوئی ضرورت یا خواہش ہے۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ جہاں تک میرے والد چودھری پرویزالٰہی


کا تعلق ہے انہیں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ہم اور ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ وزیراعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی اور ان کے منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔

loading...