اسد عمر کا بیان مسترد ، پاکستانی معیشت پر اسحاق ڈار نے خاموشی توڑدی سابق وزیر خزانہ نے حکومتی وزراء اور مشیروںسے متعلق حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

10  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ اسد عمر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی معیشت کبھی آئی سی یو میں نہیں تھی ،موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ میں تباہی پھیلادی ہے اب کہہ رہے ہیں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، مشیروں اور وزراء کے بیانات مشکلات پیدا کررہے ہیں ،روپے کی قدر میں کمی مسائل کا حل نہیں،دھرنوں اور منفی سیاست کے باوجود

ن لیگ دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی، 18 ویں ترمیم سے ملک کو کوئی مسئلہ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے اسد عمر کا بیان مسترد کر دیا اور کہاکہ پاکستانی معیشت کبھی آئی سی یو میں نہیں تھی، تبدیلی سرکار کا معیشت کے حوالے سے کوئی ویژن نہیں، موجودہ حکومت نے 8 سے 9 ماہ ضائع کردئیے۔اسحاق ڈار نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وزراء اور مشیروں کے بیانات مشکلات پیدا کررہے ہیں، مشیر کہتا ہے پاکستان کنگال ہے، اسد عمر کہتے ہیں ڈیفالٹ ہوجائیں گے۔سابق وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاری میں کمی آئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ روپے کی قدر میں کمی سے کیا فائدہ اٹھایا گیا، برآمدات بڑھی؟، تجارتی خسارہ میں کمی آئی؟، روپے کی قدر میں کمی مسائل کا حل نہیں۔سابق وزیر خزانہ نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف کی پالیسیوں سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں معیشت استحکام کی جانب گامزن تھی۔ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ چند سالوں بعد جی 20 میں شامل ہونے کا اشارہ مل چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، حکومت کی جانب سے غلط اعداد و شمار دیئے جارہے ہیں، (ن )لیگ نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، حکومت سنبھالتے ہی گردشی قرضے ادا کئے، گزشتہ ادوار کے قرضے اتارنے کیلئے مزید قرض لئے۔پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسحاق ڈار بولے کہ کہا جارہا ہے کہ چند ہفتوں میں نوکریوں کے انبار لگے ہوں گے، اللہ کرے ایسا ہی ہو لیکن لگتا نہیں، دھرنوں اور منفی سیاست کے باوجود ن لیگ دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی، 18 ویں ترمیم سے ملک کو کوئی مسئلہ نہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں نیب کو مطلوب سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے ساتھ کسی نے ڈیل کی بات نہیں کی، مجھے کسی سے ڈیل کرنے کی ضرورت بھی نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…