فواد چوہدری کے ٹویٹ پر حنا کھر ربانی میدان میں آگئیں کردار کشی معمول بن چکی !وفاقی وزیر سے متعلق کیا کہہ دیا ؟

10  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے ٹویٹ پر معافی مانگنے کے بجائے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں،میرا مذکورہ ٹیکسٹائل مل سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں، اضافی بلنگ کے متنازع معاملے کو چوری سے تعبیر کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ ۔

بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حناربانی کھر نے فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری اپنے ٹویٹ پر معافی مانگنے کے بجائے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ میرا مذکورہ ٹیکسٹائل مل سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں۔انہوںنے کہاکہ میرے خاوند مذکورہ ٹیکسٹائل ملز کے معمولی شیئرز کے مالک ہیں۔انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری نے جس انگریزی لیٹر کو منسلک کیا، اس کو پڑھ بھی لیں۔انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری نے جو لیٹر اپنے ٹویٹ سے منسلک کیا وہ اضافی بلنگ سے متعلق ہے۔انہوںنے کہاکہ لیٹر کے مطابق واجبات اداشدہ ہیں، اضافی بلنگ کا معاملہ کورٹ میں ہے۔انہوںنے کہاکہ اضافی بلنگ کے متنازع معاملے کو چوری سے تعبیر کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ ۔انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں غیرمصدقہ باتوں کی بنیاد پر کردارکشی معمول بن چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری ہرجانے کے نوٹس کا جواب دینے کے لئے تیار رہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…