اسد عمر نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا بیان دیکر دشمن قوتوں کو خوش کیا ، غیر ذمہ دارانہ بیان پر استعفیٰ مانگ لیاگیا،سنگین الزامات عائد

4  اپریل‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا یہ ہر پاکستانی کو رلا رہے ہیں،نئے پاکستان میں غریبوں کے لیے آہوں اور سسکیوں کے علاوہ کچھ نہیں ،اسد عمر نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا بیان دیکر دشمن قوتوں کو خوش کیا ، غیر ذمہ دارانہ بیان پر مستعفی ہو جانا چاہیے ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خود کہہ رہی ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، اسد عمر کا کیا ایجنڈہ ہے، وہ خود پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کررہے ہیں، اسد عمر نے یہ بیان دیکر ملک دشمن قوتوں کو خوش کیا ہے ،وزیر خزانہ کے بیان کے بعد کیا کوئی اس ملک میں پیسا انویسٹ کرے گا،اتنے غیر زمہ دارنہ بیان کے بعد بھی وزیر خزانہ اپنی سیٹ پر بیٹھا رہے یہ سمجھ سے باہر ہے،وزیر خزانہ کی پارلیمنٹ میں جواب طلبی ہونی چاہیے اور غیر ذمہ دارانہ بیان پر وزیر خزانہ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔دراصل حکومت نااہلوں کے ہاتھوں میں ہے اور وہ ملک نہیں چلا سکتے، پاکستان نہ پہلے دیوالیہ ہوا ہے نہ اب دیوالیہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کرکے غریب عوام کی چیخیں نکلوا رہی ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا یہ ہر پاکستانی کو رلا رہے ہیں، پاکستان کی باگ ڈور نااہل افراد کے ہاتھ میں آگئی ہے جو لے کر آئے وہ بھی پچھتا رہے ہیں، نئے پاکستان میں غریبوں کے لیے آہوں اور سسکیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے، غیر ذمہ دارانہ بیان پر وزیر خزانہ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے، وزیر خزانہ کی پارلیمنٹ میں جواب طلبی ہونی چاہیے کہ کس کو خوش کرنے کے لئے بیان دیا، وزیر خزانہ کے بیان کے بعد کیا کوئی اس ملک میں پیسا انویسٹ کرے گا، اتنے غیر ذمہ دارنہ بیان کے بعد بھی وزیر خزانہ اپنی سیٹ پر بیٹھے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔جبکہ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے، غریب بچارے ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…