حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ گئی، پارٹی کا کوئی رہنماء ہمیں نہ سکھائے،فیصل واوڈا شاہ محمود کے جہانگیر ترین مخالف بیان پر میدان میں آگئے،دوٹوک اعلان

  پیر‬‮ 1 اپریل‬‮ 2019  |  19:48

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا شاہ محمود کے جہانگیر ترین مخالف بیان پر میدان میں آگئے اور کہاہے کہ جہانگیر ترین مجھ سمیت دیگر کابینہ ارکان کی خواہش پر اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں ۔ ایک بیان میں فیصل واوڈانے کہاکہ پارٹی کاکوئی رہنماء ہمیں نہ سکھائے،ہمارے لیڈر وزیراعظم ہیں اور ہم ان سے ہی ہدایات لیتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے بے شمار کامیاب خدمات ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ جہانگیر ترین سینئر ساتھی ہیں اس لیے ہم ان سے سیکھتے ہیں



موضوعات:

loading...