پرویز مشرف کس خطرناک بیمار ی میں مبتلا ہیں؟قریبی رفقا کا ایسا انکشاف جس نے ان کے چاہنے والوں کو ہلا کر رکھ دیا

29  مارچ‬‮  2019

کراچی(سی پی پی)سابق صدر پرویز مشرف AMYLOIDSIS کی بیماری میں مبتلا ہیں اوردبئی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف کے قریبی رفقا کا کہنا ہے کہ یہ مرض انھیں 6 ماہ قبل لاحق ہواتھا۔

طبی ٹیسٹوں میں مرض کی تشخیص کی گئی ہے جس کا علاج پاکستان میں موجود نہیں، اس لیے وہ دبئی میں زیر علاج ہیں۔اس مرض میں پلازما سیل سے خارج ہونے والی پروٹین دل، گردے اور پٹھوں میں جمع ہونے کی وجہ سے قلب بھی متاثر ہوتا ہے، انسانی جسم میں پلازمہ سیل ہڈیوں کے اندر ہوتے ہیں جن کاکام جسم میں اینٹی باڈیز بنانا ہوتا ہے لیکن اس مرض میں پلازمہ سیل اینٹی باڈیز بنانے کی بجائے غیر فعال اور نقصان دہ AMYLOID پروٹین بنانا شروع کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں AMYLOIDSIS نامی مرض لاحق ہوجاتا ہے،اس مرض کی تشخیص خون کے ٹیسٹ immunofixationسے کی جاتی ہے۔اس مرض کی وجہ سے اعصابی مرض بھی لاحق ہوتا ہے، جسم میں AMYLOID پروٹین جمع ہونے سے دل،گردے اورپٹھے رفتہ رفتہ اپناکام کرناچھوڑدیتے ہیں۔ اس بیماری کی علامات میں جسم میں کمزوری، نقاہت، ہڈیوں کا بھربھراہوجانا،گردوں میں سوجن کی وجہ سے ہاتھ پیروں کا سوج جانا، ہاتھوں اور زبان کی ساخت میں تبدیلی رونما ہونا، زبان کا موٹا ہوجانا شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…