حکومت نے بجلی کی قیمت بھی مزید بڑھانے کی تیاری کرلی،کتنا اضافہ ہو گا؟تشویشناک انکشاف

26  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری کرلی اور عوام پر مزید 200 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جائے گا جس کیلئے صرف نیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویڑن عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں بجلی ٹیرف کے تعین میں تاخیر ہوتی رہی، 3 روپے 86 پیسے کی بجائے صرف ایک روپے 27 پیسے بجلی قیمت میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی، گزشتہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا۔ان کا کہنا ہے کہ نیپرا بجلی کی گزشتہ درخواستوں کی سہ ماہی سماعت کرچکا ہے اور نیپرا کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد صارفین کو بجلی قیمتوں کی مد میں 200 ارب روپے منتقل ہوں گے۔عمر ایوب کے مطابق ہم سال کے آخر تک گردشی قرضے کو 250 ارب روپے پر لائیں گے، ہم نے حال ہی میں گردشی قرضہ 200 ارب روپے کم کیا ہے اور 200 ارب روپے کا مزید گردشی قرضہ ختم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 ہزار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کرائے ہیں، 2 ہزار بجلی چور جیلوں میں ہیں جب کہ بجلی چوری پر محکمے کے 450 افراد کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس ندیم بابر نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں مزید دو روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا اور یہ سارا اضافہ یک مشت نہیں بلکہ مرحلہ وار ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…