کوئی شک نہیں کہ نوازشریف بیمار ہیں ان کا علاج ہونا چاہئے،ملکی صورتحال نہایت خراب ہے،چودھری شجاعت حسین نے انتباہ کردیا

26  مارچ‬‮  2019

لاہور/سیالکوٹ(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال اس سے پہلے کبھی اتنی خراب نہیں ہوئی، عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، ان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ وہ سیالکوٹ میں مسلم لیگی رہنما سلیم بریار کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سپریم کورٹ سے

سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کیلئے چھ ہفتوں تک ضمانت پر رہائی کے فیصلہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشریف بیمار ہیں ان کا علاج ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، یہ بات افسوسناک ہے کہ موجودہ صورتحال کے تقاضوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے بعض عناصر ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے سوال پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلے پتہ کریں کہ بلاول بھٹو نے اصل ٹرین چلانی ہے یا کھلونے والی۔ مسلم لیگوں کے اتحاد کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق سوچ کر بتائیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے اور اس پر زور دیا ہے۔ قبل ازیں چودھری شجاعت حسین سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری ذوالفقار گھمن کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ سلیم بریار، انصر بریار، چودھری ممتاز احمد پکھووال، چودھری خلیل احمد بھٹی، چودھری عرفان اور پاکستان مسلم لیگ کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…