7 ماہ میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟سروے میں عوام کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

24  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) صف اول کے 100 ماہرین نے 7 ماہ کی حکومتی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سروے میں حکومتی کارکردگی میں نومبر 2018 کے مقابلے میں مارچ 2019 تک خاطر خواہ بہتری آ چکی ہے اقتصادی ماہرین، سیاسی تجزیہ کاروں ، سابقہ بیورو کریٹس اور سابقہ اعلیٰ فوجی افسران کی نظر میں 7 ماہ کی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت 5 سالہ روڈ میپ کی جانب بہترین پیش رفت کرچکی ہے۔ جبکہ ٹویٹر پر بھی 59 فیصد عوام کی نظر میں حکومتی کارکردگی

تسلی بخش ہے تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے حکومتی کارکردگی پررائے لینے کے لئے ملک کے 100 مایہ ناز ماہرین سے سروے کے نتائج جاری کر دےئے ہیں جن کے مطابق ماہرین کی اکثریت حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہے اور 7 ماہ کی حکومتی کارکردگی کو پانچ سالہ روڈ میپ کی جانب گامزن قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مارچ 2019 کے سروے کے مطابق نو فیصد ماہرین نے حکومتی کارکردگی کو بہترین ، 28 فیصد نے بہتر، 47 فیصد نے قابل اطمینان اور 16 فیصد ماہرین نے غیر تسلی بخش قرار دیا جبکہ گزشتہ برس نومبر میں تین فیصد، ماہرین نے حکومتی کارکردگی کو بہترین، 13 فیصد نے بہتر، 58 فیصد نے قابل اطمینان اور 26 فیصد ماہرین نے غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔ ماہرین کی 55 فیصد تعداد نے نومبر 2018 معیشت، بیس فیصد نے گورننس، 14 فیصد احتساب اور 11 فیصد نے سیاسی وعدوں کو حکومت کے لئے چیلنج قرار دیا تھا جبکہ مارچ 2019 کے سروے میں 56 فیصد ماہرین کی نظر میں معیشت ، 23 فیصد گورننس، 13 فیصد خارجہ پالیسی اور8 فیصد احتساب کو اہم چیلنج قرار دیتے ہیں نجی ٹی وی سروے کے مطابق حکومت کی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے حامیوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ بہتری آ ئی ہے نومبر 2018 کے سروے میں 61فیصد جبکہ مارچ 2019 کے سروے میں 75 فیصد ماہرین کی نظر میں حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔ نجی ٹی وی نے ٹویٹر پر بھی حکومتی کارکردگی جانچنے کے لئے بیس ہزار سے زائد لوگوں سے رائے حاصل کی جس کے نتائج بھی کافی حوصلہ افزا رہے اور 59 فیصد عوام نے حکومتی کارکردگی تسلی بخش ہونے کے حق میں ووٹ دیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…