پشاورسے کراچی 1700کلومیٹر160میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ٹرین کا آغاز، زبردست خوشخبری سنادی گئی

24  مارچ‬‮  2019

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ 25سال کی طویل عرصے کے بعدآج درگئی ریلوے ٹریک بحال کیاجارہاہے جوخیبرپختونخواکی تاریخ میں عمران خان کاایک بہت بڑااورفقیدالمثال کارنامہ ہے اورخواہش ہے کہ درگئی سے کراچی،اٹک اورکنڈیاتک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگررکاؤٹیں ہٹائیں تو30اپریل سے نوشہر-درگئی شٹل ٹرین چلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پشاورسے کراچی 1700کلومیٹر160میل فی گھنٹہ کی رفتارسے

ڈبل ٹریک ریلوے کاآغازکررہے ہیں،ریلوے میں10ہزارنوکریاں نکالی گئی ہیں جبکہ کوہاٹ سے ٹل تک بھی ریلوے چلائیں گے،عمران خان کی حکومت میں ریل گاڑی کاپہیہ چلاہے اورانشاء اللہ ریلوے ملک کی معیشت کے استحکام میں بھرپورکرداراداکریگا۔انہوں نے کہاکہ چین کیساتھ 14سال قبل میں نے ہی ML-Iکا آغاز کیاتھا اورانشاء للہ اب میرے ہی وزارت کے دوران یہ پائیہ تکمیل تک پہنچے گا،ML-Iکی تکمیل سے راولپنڈی اور کراچی کاراستہ 2گھنٹوں میں طے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ٹوررازم کے فروغ کیلئے4لوکوموٹیودیئے جارہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں پرانی تمام ٹریک یاٹرین بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان سے درخواست کریں گے کہ ریلوے ٹریک میں پڑی رکاؤٹیں ختم کرنے کیلئے احکامات جاری کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ ، مردان،تخت بھائی اوردرگئی ریلوے ٹریک کامعائنہ کرنے سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے سیاسی امورعلی محمدخان بھی موجودتھے۔ وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ آلودگی کاخاتمہ اوراقتصادی راہداری میں ریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے سے 10ارب روپے بچت کاٹارگٹ رکھاگیاہے جس میں4ارب روپے بچت کی گئی ہے اورانشاء اللہ آئندہ سال6ارب روپے مزیدبچت کرکے اپناٹارگٹ پوراکریں گے،پورے میں ریلوے ٹریک پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے

اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سندھ اورخیبرپختونخوامیں مزید تین تین ٹرینیں لیکرآرہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ ہم نے جمہوری اقدار کوبھی زندہ رکھنا ہے،جب ہم نے ٹرین مارچ کافیصلہ کیاتوہمیں ٹرین مارچ نہیں کرنے دیامگرآج ہم بلاول کوٹرین فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج جن کوہم نے ٹرین دی ہے

وہ بھی اپنے گریبان میں جھانکیں کہ بے نظیربھٹوکی شہادت کے دوران چلنے والی ٹرینیں بند ہوگئی تھیں مگرماضی کی حکومتوں نے اسکی بحالی کودرخوراعتناہی نہیں سمجھا۔انہوں نے کہاکہ بلاول نے اپنے کی دفاع میں اپنے سیاسی چھتاجلادی ہے وہ قومی ہیروکی بجائے اب قومی زیروبن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں اب یاچوررہیں گے یاچوکیداررہیں گے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…