پی آئی اے، فضائی میزبانوں کیلئے پالیسی میں نئی اصلاحات کی منظوری،بڑی پابندیاں عائد،اطلاق مستقل اور عارضی ملازمین پر ہوگا

24  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کیلئے پالیسی میں نئی اصلاحات کی منظوری دے دی، پالیسی کا اطلاق مستقل اور عارضی ملازمین پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر ارشد ملک نے فضائی میزبانوں کیلئے پالیسی میں نئی اصلاحات کی منظوری دے دی، فضائی میزبانوں سے متعلق پالیسی کو ازسر نو مرتب کیا گیا ہے،

پالیسی کا اطلاق مستقل اور عارضی ملازمین پر ہوگا، پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ دس سال کی ملازمت پر ہی گراؤنڈ سروس کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے، انتظامیہ کیبن کریو کو کسی بھی شعبے میں تعینات کرنے کا فیصلہ خود کرے گی۔ایک بار انتظامیہ کی منظوری کے بعد فلائٹ سروس کی اجازت نہیں ہوگی، گرانڈ سروس پردی گئی ڈیوٹی اور شفٹ کی پابندی کرنی ہوگی، ضرورت پڑنے پر فلائنگ ڈیوٹیز کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورسز آفیسر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز کو بھی موصول ہوگئی ہے۔پالیسی کے مطابق تمام مرد و خواتین کیبن کریو پر یکسر نافذ ہوگی، دس سال سے زائد ملازمت کرنے والے فضائی میزبانوں اور اہلکار ہی گرانڈ سروس کے لئے حلف نامہ جمع کرا کر درخواست دے سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کیبن کریو کو کسی بھی شعبہ میں تعینات کرنے کا فیصلہ خود کرے گی، ایک بار انتظامیہ کی منظوری کے بعد دوبارہ فلائٹ سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔گراؤنڈ سروس کئے جانے والوں کو جو ڈیوٹی اور شفٹ دی جائے گی وہ اس کا پابند ہوگا،انتظامیہ کی جانب سے ضرورت پڑنے پر فلائنگ ڈیوٹیز کیلئے طلب کیاجاسکتا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…