30مارچ سے پہلے پہلے پاکستان میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید کے دعوے نے بڑےبڑے سیاسی پنڈتوں کا سکون غارت کردیا

24  مارچ‬‮  2019

نوشہرہ ( آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں اگر و ہ کر پشن کے خلا ف باہر نکلتے تو ہیرو ہو تے مگر وہ والد کی کر پشن بچانے کے لئے باہر نکل رہے ہیں ۔

30ما رچ سے پہلے پہلے جھا ڑو پھر جائے گا۔ سارے کرپٹ اند ر ہو نگے ۔ نوشہرہ میں درگئی سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں ہم ٹرین مارچ کرنے جارہے تھے تو اجازت نہیں دی گئی لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مانگی تو ہم نے فری ٹریک دے دیا، بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتے تو وہ قومی ہیرو ہوتے لیکن وہ والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں کرپشن بچانے کے لئے وہ یہ سب کچھ کر رہے ہیں اس لئے وہ زیر و ہیں اگر ملک سے کر پشن کے خا تمے کیخلا ف نکلتے تو وہ ہیرو ہو تے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی ۔ریلو ے کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے لیکن اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، ریلوے کو دوبارہ فعال اور کارآمد بنایا جارہا ہے ریلوے کی بحالی سے مقامی معیشت اور تجارت کو فروغ ملے گا ملک میں اب ریلوے کا پہیہ چل پڑا ہے انشااللہ کبھی بھی جا م نہیں ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 30ما رچ سے پہلے پہلے جھا ڑو پھرنے کی بات پر قائم ہو ں آپ سب دیکھ لینا کہ 30ما رچ تک سب چور جیل میں ہو نگے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…