ملک میں غیر جمہوری حکومت کو مسلط کر دیا گیا،اگر کسی کو پاکستان عزیز ہے تو یہ کام کرنا ہی ہوگا،محمودخان اچکزئی نے انتباہ کردیا

23  مارچ‬‮  2019

کوئٹہ (آن لائن)پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں کیونکہ اٹھارویں ترمیم میں تمام اقوام کو ان کا حق دیا گیا ہے، غیر جمہوری قوتیں اٹھارویں ترمیم کو برادشت کرنے کیلئے تیا رنہیں ہیں اس لئے انہوں نے ملک میں غیر جمہوری حکومت کو مسلط کر دیا وفاقی حکومت کو بزور طاقت بنائی ہے عمران خان کی حکومت غیر ائینی اور غیر اصولی ہے اگر کسی کو پاکستان عزیز ہے تو اداروں کو سیاست سے دور رہنا ہوگا

ہمیں ایک دوسرے کیساتھ گزارہ کرنا چاہیے ہم پاکستان میں ہر چیز میں برابر حصہ چاہتے ہیں اگر پشتون بحیثیت قوم انگریزوں کے خلاف ساٹھ سال تک نہیں لڑتی تو آج پاکستان آزاد نہیں ہوتا پاکستان کو اگر حقیقی معنوں میں چلانا ہے تو ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی بالا دستی ہونی چاہئے نواز شریف کو چوری پر سزا نہیں دی جا رہی بلکہ وہ ان قوتوں کی بات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں افغانستان میں قیام امن کے لئے امریکہ اور پاکستان سمیت تمام ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اگر کسی نے بھی مستقبل میں افغانستان کی بربادی میں حصہ لیا تو ان کے لئے مستقبل میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے میری تجویز ہے کہ تمام جمہوری پارٹیاں ملکر ملک میں جلسے کرے کہ یہ کیا تماشہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتو بی بی سی سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کہ سویت یونین کے افغانستان سے جانے کے بعد امریکہ کی زمہ داری بنتی تھی کہ وہ زخمی افغانستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اب امن کے لئے پوری دنیا اور خصوصا افغانستان کے عوام خوش آمدید کہتے ہیں اور دنیا پر واضح کردینا چاہتے ہیں افغانستان میں اس طرح امن نہیں ہوگا کہ دنیا کی مرضی چلے گی بلکہ امن آنے کے بعد وہاں پر افغانستا ن کے عوام کی مرضی ہونی چاہئے افغانوں اور خصوصاپشتونوں کو جنگوں کی وجہ سے بہت سی مشکلات درپیش ہیں اور اس وقت جو مذاکرات ہو رہے ہیں

یہ مذاکرات اسوقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک مذاکرات میں افغانستان کے عوام کی مرضی کو شامل نہیں کیا جا تا اور اب بین الافغانی مذاکرات ہونے چاہئے تا کہ تمام فریقین کو اس میں شامل کیا جائے جو قوتیں چالیس سال سے افغان جنگ میں شریک تھے ہماری خواہش ہے کہ وہ اب افغانستان کو ترقی اور امن کی خاطر اپنا کردارادا کریں اور افغانستان کو ایک خود مختیار ریاست تسلیم کریں اور جو بھی افغانستان میں مداخلت کرے گا ان کیخلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت کارروائی ہونی چاہئے ہم خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ

نیٹو سویت یونین اور امریکہ ہمارے قرض دار ہیں اور وہ افغانستان کے کردار کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ان کی ملی اردو فورس کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں چالیس سال سے افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی اور اب افغانستان کے عوام 21صدی کے تحت افغانستا ن کو ہر ظلم و جبر سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور دنیا کی قوتوں نے اپنے مقاصد کے لئے افغانستا ن کو میدان جنگ بنایا انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان میں مداخلت کی غلطی نہ دہرائیں

اور ہمسایوں سے یہ گارنٹی لینی ہو گی کہ وہ مستقبل میں افغانستان میں مداخلت نہیں کریں گے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس میں رہتے ہیں مگر ہم کسی کی کالونی نہیں ہیں اور نہ ہی کسی نے فتح کیا ہے رضاکارانہ طور پر فیڈریشن میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے د رمیان خاردار تار لائن انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے افغانستان نے کبھی بھی پاکستان پر حملے کی حمایت نہیں کی جب افغانستان بہتر حالت میں تھی اس وقت 65اور 71کی جنگ میں بھارت کا ساتھ نہیں دیاتوا ب زخمی حالات میں کیسے کسی اور کا ساتھ دیں گے

پاکستان میں پشتون بحیثیت قوم دوسری شہری کے حیثیت سے رہنے کے لئے تیار نہیں ہیں ہمیں اپنے حقوق پر اختیار دیا جائے اب ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوج سمیت تمام اداروں میں آبادی کی بنیاد پر حصہ دیا جائے ہم بھی پاکستانی ہیں اور اس ملک کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہین کسی پر احسان نہیں کرتے مگر دوسرے بھی ہم پر احسان نہ کریں انہوں نے کہا کہ پشتون بحیثیت قوم ساٹھ سال انگریزوں کے خلاف نہیں لڑتے تو آج پاکستان آزاد نہیں ہوتے پاکستان کو اگر چلانا ہے تو جمہوری طریقے سے چلایا جائے اور اس ملک کا واحد چلانے کا حل جمہوریت ہے آئین اور جمہوریت کو کچھ ہوا تو دفاع کریں گے انہوں نے کہا کہ آج بھی جمہوری قوتوں کے خلاف کسی نہ کسی شکل میں سازشیں ہو رہی ہیں پہلے کشمکش تھا اب کشمکش پختہ ہو گیا انہوں نے کہا کہ آٹھارویں ترمیم سے بہت سی تبدیلیاں آئیں

لیکن کچھ قوتوں اٹھارویں ترمیم کو متنازعہ بنانے کے لئے سازشیں کی جا رہی ہیں اور ان سازشوں کی بدولت عمران خان کی شکل میں ایسے شخص کو ملک پر مسلط کر دیا جو ان تمام چیزوں میں بخوبی کردار ادا کر رہے ہیں نواز شریف نے خود کہا تھا کہ اب ملک میں فوج کی مداخلت کو برادشت نہیں کریں گے جس کی وجہ سے ان کو سزا دی گئی ہے یہ چور ی اور کرپشن کی بات تو ڈرامہ ہے ان کو صرف اورصرف جمہوریت کے ناتے سزا دی گئی ہے کیونکہ نواز شریف جانتے ہیں کہ جو قوتیں جمہوریت کے خلاف ہیں وہ ملک توڑنے کے خلاف بھی سازشیں کر رہی ہیں انہوں نے کہا ک بلوچستان میں ایک جمہوری حکومت کے خاتمے میں ایک ادارے کے افسر نے کردار ادا کیا اگر یہ کسی اور ملک میں ہوتا توا س افسیر کے خلاف کاررائی کرتا یہ ان کو نوکری سے برطرف کرتاتھا مگر یہاں پر ان کے خلاف کچھ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل کر موجودہ حکومت کے خلاف میدان عمل میں نکلے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…