ن لیگ کے کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل پھاٹک کے قریب ٹرین روکنا مہنگا پڑ گیا، مظاہرین کی ویڈیوز سے شناخت ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

23  مارچ‬‮  2019

لاہور(آن لائن) کوٹ لکھپت جیل پھاٹک کے قریب ٹرین روکنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جیل کے قریب سے گزرنے والے ٹرین کو روک لیا جس کے خلاف پولیس نے سرکاری مدعیت میں کوٹ لکھپت تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ میں ٹرین روکنے اور مسافروں کو تنگ کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ پولیس مظاہرین کی بنائی گئی ویڈیوز سے شناخت کے بعد ملزمان کی گرفتاریاں شروع کرے گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر موجود کارکنان سے ملاقات کرنا چاہی تو پولیس نے انہیں ملاقات سے روک دیا اور مریم نواز کو ریس کلب والے گیٹ سے زبردستی روانہ کر دیا۔مظاہرین نے لاہور سے ا آنے والے انجن کو روکا، انجن پر چڑھ گئے اور نعرے لگاتے رہے۔ مسلم لیگ نون کے کارکن گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ بھی مظاہرین میں شامل تھا۔مظاہرین نے کچھ دیر بعد ساہیوال سے آنے والے ٹرین کو بھی روک لیا اور 20 منٹ تک روکے رکھا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں اور آج مسلم لیگ نون کے کارکنان نے جیل کے باہر نواز شریف سے اظہار یکجہتی کا پروگرام بنایا تھا جس سے نواز شریف نے کارکنوں کو روک دیا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل پھاٹک کے قریب ٹرین روکنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جیل کے قریب سے گزرنے والے ٹرین کو روک لیا جس کے خلاف پولیس نے سرکاری مدعیت میں کوٹ لکھپت تھانے میں مقدمہ درج کر لیا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…