عمران خان فوراً یہ کام کریں پاکستان ترقی کی بلندیوں کوچھوئے گا،مہاتیر محمد نے وزیراعظم پاکستان کو حیران کن مشورہ دیدیا‎

23  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے ٹیکس میں نرمی کرے۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنی ملکی ترقی کا راز بتادیا۔اسلام آباد میں ایک بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ دولت بنانا ہی ملک کی بدحال معیشت کو بہتر کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دولت حکومت نہیں بلکہ اس کے عوام اور سرمایہ کار ہی بناتے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اگر لوگ امیر ہوں گے تو بڑی تعداد میں ٹیکس دیں گے جسے حکومت بہتر تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر فراہم کرتے ہوئے عام لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرے گی۔دریں اثنا پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشیائی ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور وہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو متاثر کن شخصیت قرار دیا جن کے وژن کی بدولت ملائیشیا ایک ترقی یافتہ اور جدید ملک بنا ہے۔ بعدازاں دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جس میں تجارت، آٹو موبائل، زراعت، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ بالخصوص حلال گوشت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا احاطہ کیا گیا۔

پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ شامل تھے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ اہمیت کے تمام تر شعبہ جات بالخصوص قومی اقتصادیات کو نقصانات سے بچانے کیلئے معاشرہ میں انسداد بدعنوانی کے شعبہ کا احاطہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو بدعنوانی سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں ایک کتاب تحفہ کے طور پر بھی پیش کی کیونکہ یہ دونوں رہنماؤں کی دلچسپی کا موضوع ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی ملائیشیا کو اینٹی ٹینک میزائل کی برآمد کے بارے میں پہلے سے دستخط شدہ معاہدہ پر تیز تر عملدرآمد پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں آئندہ ایوی ایشن نمائش میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے مظاہرے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ سیاحت کے شعبہ میں اشتراک کار میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔اسد عمر نے کہاکہ ملائیشیا کیساتھ 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…