بھارت کو سی پیک منصوبوں میں شامل کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ،ورلڈ بینک نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

21  مارچ‬‮  2019

کراچی(آن لائن) ورلڈ بینک نے بھارتی جارحانہ عزائم اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کیساتھ تجارتی پینگیں بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ جنوب ایشیا اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین علاقائی تجارت کو آسان بنانے کے لیے بھارت سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو

بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔معاشی اور سماجی اہداف اور سفارشات پر مشتمل ’’سو سال کا پاکستان‘‘ رپورٹ میں ورلڈ بینک نے علاقائی تجارت میں پائے جانے والے امکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کے ممالک، وسط ایشیائی ریاستوں اور چین کیساتھ اپنی مجموعی تجارت کو 18ارب 48کروڑ ڈالر کی موجودہ سطح سے 2047تک 58ارب ڈالر تک بڑھاسکتا ہے۔ورلڈ بینک نے بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان انڈیا جوائنٹ چیمبر آف کامرس کو فعال بنانے، عوام اور تاجروں کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنانے اور تجارت کو آسان بنانے کے لیے مذاکرات کے آغاز پر زور دیا ہے۔ پڑوسی ملکوں سے مضبوط تعلقات کے لیے بھارت سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو سی پیک سے استفادہ کے لیے مدعو کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔  ورلڈ بینک نے بھارتی جارحانہ عزائم اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کیساتھ تجارتی پینگیں بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ جنوب ایشیا اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین علاقائی تجارت کو آسان بنانے کے لیے بھارت سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…