’’میں مطمئن لیکن دہشتگرد پر ترس آرہا ہے‘‘ نعیم راشد کی اہلیہ کے الفاظ مسلم دنیا کے اندر اور باہر سب کو سمجھنے چاہئیں کہ اللہ اور رسول ﷺ پر ایمان کتنی بڑی طاقت ہے،عمران خان

20  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے نعیم راشد کی اہلیہ کے انٹرویو پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اللہ اور رسول پر ایمان انسان کے دل کو اتنا رحم دل بنا دیتا ہے۔

ایک اچھا اور نیک انسان اپنے پیاروں کی جان لینے والے کیلئے بھی رحمدلانہ سوچ رکھتا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا کہ نعیم راشد کی اہلیہ کے الفاظ مسلم دنیا کے اندر اور باہر سب کو سمجھنے چاہئیں کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کتنی بڑی طاقت ہے۔کرائسٹ چرچ حملے میں پاکستانی شہری نعیم راشد دوسردے نمازیوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ وزیراعظم نے ان کیلئے قومی اعزاز کا بھی اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو نعیم راشد پر فخر ہے جو متعصب سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے۔نعیم راشد کی قربانی کو عالمی میڈیا میں بھی سراہا گیا ہے اوربہادری کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ہیروقرار دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کے دوران دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرنے والے قابل فخر پاکستانی سپوت نعیم راشد نے اپنے بیٹے طلحہ نعیم کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا۔واضح رہے ایک انٹرویو میں نعیم راشد کی اہلیہ کا کہنا تھا یہ محبت اور امن کا مذہب ہے ، مجھے دکھ ہوتاہے ، اس دہشتگرد پر ترس آتا ہے کیونکہ اس کا دل محبت نہیں بلکہ نفرت سے بھرا ہواہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…