نیب نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اعلیٰ افسرکو پلی بارگین پررہا کردیا،کتنی رقم وصول کی گئی؟ حیرت انگیز انکشاف

  اتوار‬‮ 17 مارچ‬‮ 2019  |  18:46

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے افسرکو پلی بارگین پررہا کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے رشوت کے الزام میں گرفتاربچوں کی ادویات کے پروگرام ای پی آئی کے ڈائریکٹر ثقلین گیلانی کو پلی بار گین پر رہا کردیا۔ثقلین گیلانی نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالی ایک کروڑ 88 لاکھ روپےکی رقم پر پلی بارگین کی درخواست کی۔مذکورہ رقم بچوں کی ادویات کے پروگرام ای پی آئی کے ڈائریکٹرکے گھر سے برآمدہوئی تھی۔نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے رشوت ادویات کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو


دے کر وصول کی تھی،ملزم نے پلی بارگین کے تحت رقم نیب کو اداکردی جس پر ملزم کو پلی بارگین پررقم کی ادائیگی پر رہا کردیا گیا۔

موضوعات:

loading...