نیب میں طلبی ،قانونی ٹیم نے زرداری اور بلاول کو کیا مشورہ دیدیا؟

17  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 20 مارچ کو نیب میںپیش نہ ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔قانونی ٹیم کے مطابق لگتا ہے کہ نیب نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔قانونی ٹیم کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بھی نیب کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ٹیم کے مطابق معاملہ عدالت میں ہے، وہیں بے گناہی ثابت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے لگ بھگ 100سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار کیا گیا ہے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کیس میں طلب کیا گیاہے ۔ پارک لین کیس میں اربوں روپے کی ٹرانکزیکشن جعلی بنک اکائونٹس سے کی گئی۔آصف زرداری نے پارک لین کمپنی 1989 میں فرنٹ میں اقبال میمن کے ذریعے خریدی۔ 2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئرہولڈر بنے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو 25،25فیصد کے شیئر ہولڈر ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…