سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی، ایک لاکھ سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کااعلان، مسلسل تین سال سے ناکام عازمین کوبھی بڑی خوشخبری سنادی گئی

12  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانے والوں کیلئے قرعہ اندازی میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا اور قرعہ اندازی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کی گئی ، خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری نے بتایا کہ مسلسل تین سال سے ناکام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے، 80 سے 90 سال عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، بزرگ خاتون عازمین کے ساتھ 2 معاونین بھجوائے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت سب سے زیادہ پنجاب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 8 ہزار 6 درخواستیں آئیں ، سندھ سے 49 ہزار 343، خیبرپختونخوا سے 40 ہزار 752 اور بلوچستان سے 10 ہزار 258 درخواستیں موصول ہوئیں۔کشمیر سے 2 ہزار 316، فاٹا سے 4 ہزار 314 اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار 422 درخواستیں آئیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مرد عازمین کی ایک لاکھ 23 ہزار700 اور خواتین کی 92 ہزار923 درخواستیں ملیں۔اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔ایک لاکھ سات ہزارسرکاری سکیم میں سے تین سال ناکام رہنے والے اور اسی سال سے زائد کے سولہ ہزار عازمین کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دے دیا گیا ۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور

حاجیوں کو قربانی کیلئے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادر ی نے کہا کہ حج میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سب سے انقلابی قدم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد سے وزیراعظم نے دورے کے دوران مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ سعودی اعلی حکام اسلام آباد ، لاہور پشاور اور کراچی ایئرپورٹس کا دورہ کرینگے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حجاج کی امیگریشن پاکستان کے ایئرپورٹس پر ہی ہوجائے گی۔ نور الحق قادری نے کہا کہ

حج کیلئے ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کوٹہ پاکستان کو ملا ،ساٹھ فیصد حجاج سرکاری چالیس فیصد نجی حج کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ ہزار کا اضافی کوٹہ ان کمپنیوں کو دینگے جنہیں کوٹہ نہیں ملا ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے کوٹہ 2 لاکھ کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ دو لاکھ کوٹہ ہونے کا ابھی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ،نوٹیفکیشن ہونے کے بعد 16 ہزار کے اضافی کوٹہ پر پالیسی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جس کی اللہ اور سرکار دو عالم کے ہاں سے منظوری ہو وہی حج پر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں تین سال سے ناکام عازمین کیلئے دروازے کھل گئے ہیں،12251 تین سال سے ناکام عازمین حج پر جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ چند گھنٹے میں کامیاب عازمین کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کرینگے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…