اینجیو گرافی سے کس نے انکار کیا ؟نواز شریف کو سندھ میں علاج کی پیشکش پر پنجاب حکومت کا شدیدردعمل سامنے آگیا، بڑی پیشکش کردی

11  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے علاج کیلئے پاکستان میں جہاں جانا چاہیں ہم اس کیلئے تیار ہیں ، اگر بلاول بھٹو نے انہیں سندھ میں علاج کی پیشکش کی ہے تو ہم اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ،حکومت نے خدانخواستہ دانستہ طور پر نواز شریف کے علاج میں کسی بھی طرح کی کوئی غفلت نہیں برتی ،اگر یہاں نواز شریف کے معیار کا کوئی ہسپتال نہیں تو اس میں ہمارا تو کوئی قصور نہیں ،

بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ کون نواز شریف کے معاملے پر سیاست کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے 90شاہراہ قائد اعظم پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریض کی مرضی کے بعد اس کا علاج نہیں ہو سکتا ،سب کو معلوم ہے کہ اینجیو گرافی سے کس نے انکار کیا ۔ میں حکومت کا حصہ ہوں اور پوری ذمہ داری سے کہتی ہوں کہ نواز شریف کے علاج کے معاملے میں حکومت نے خدانخواستہ دانستہ طو رپر کوئی غفلت نہیں برتی۔ اگر یہاں نواز شریف کے معیار کا کوئی ہسپتال نہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مریض کے علاج کے لئے کئی کئی بورڈ بنتے ہیں اور سب کی اپنی اپنی رائے ہو سکتی ہے لیکن اس سے مریض کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ،ہم نواز شریف کے ذاتی معالج کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے تھیلیم ٹیسٹ بارے کہا کہ اس حوالے سے نواز شریف کی ساری رپورٹس منگوا کر ان کا جائزہ لوں گی اور میڈیا کو آگاہ کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ڈیڑھ ، دو سال قبل لندن میں علاج کے بعد رپورٹس اور نتائج آئے تھے آج بھی بالکل اسی طرح کی رپورٹس اور نتائج آرہے ہیں ۔ اس طرح کے مریض کوہفتے میں ایک یا دو مرتبہ انجائنا کی تکلیف ہوتی ہے اور نواز شریف آج کل ایسے ماحول میں ہیں جو انہیں پسند نہیں جس سے سٹریس بڑھتا ہے اور اس طرح کی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی ، میں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی کلثوم بی بی کے خلاف کوئی منفی بات نہیں کی تھی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف علاج کے لیے پاکستان میں جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں ہم تیار ہیں،مریض جب تک خودعلاج کے لئے راضی نہ ہوں ہم کچھ نہیں کرسکتے، پنجاب حکومت کی جانب سے اس معاملے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی،ہر شام کو نواز شریف کی صحت کی معلومات لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کے کارڈیک ٹیسٹ کے ساتھ دیگر ٹیسٹ کی تجویز دی تھی ، ہم نے نواز شریف کے ٹیسٹ کروائے تو پتھری نکلی،ہم نے ایک چھت تلے تمام سہولیات کے لیے جناح ہسپتال کا آپشن دیا ،نواز شریف نے انکار کیا کہ انہیں جیل بھجوا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جہاں علاج کرانا چاہتے ہیں سہولیات دی جائیں،ان کے لندن میں موجود ڈاکٹرز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے ذریعے بھی علاج کروانے کے لیے تیار ہیں لیکن نواز شریف نے ہر پیشکش پر انکار کیا ۔

نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ والد کی صحت ٹھیک نہیں لیکن وہ علاج کی سہولیات لینے سے انکاری ہیں۔ان کے مطالبے پر نواز شریف کے بہتر علاج کے لیے کارڈیالوجی یونٹ اور کارڈیک ڈاکٹرز جیل میں بٹھائے ہیں۔نواز شریف کی صحت کے معاملے پر اسمبلی میں کمیٹی بھی بنائی ۔ہم اب تک کوئی پوائنٹ سکورننگ اور نہ سیاست کر رہے ہیں۔ میں ڈاکٹر پہلے جبکہ سیاستدان بعد میں ہوں،ہم میں سے کوئی اگلے سانس کی گارنٹی نہیں دے سکتے تو کسی کی کیا دیں گے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پیغام دیا ہے کہ آپ کو علاج معالجے

کی ہر سہولت فراہم کی جائے گی،پی آئی سی کے پروفیسرنے بتایا ہے کہ ہمارے پاس تمام جدید مشینری موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نوازشریف کو کراچی میں علاج کی پیشکش کی ہے اگر نوازشریف سندھ جا کر علاج کرانا چاہتے ہیں تو ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے، آئی آرسی اور پی آئی سی میں نامور کارڈیک موجود ہیں،ہر مہینے ہزاروں کا علاج ہوتا ہے جس میں اینجیو گرافی کے علاوہ آپریشن بھی شامل ہیں، میاں صاحب سے کہناچاہتاہوں آپ بہت محفوظ صوبے میں ہیں۔ ہماری گزارش ہے کہ اپوزیشن اس معاملے پر سیاست نہ کرے ، عوام کے سامنے ہے کون نواز شریف کے معاملے پر سیاست کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…