فیصل واوڈا کے توہین آمیز کلمات سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری وفاقی وزیر بری طرح پھنس گئے ،معاملہ توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے تک پہنچ گیا

5  مارچ‬‮  2019

راولپنڈی(اے این این ) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سیشن کورٹ راول پنڈی میں دائر کردی گئی۔شہری حافظ احتشام نے درخواست میں ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا کے توہین آمیز کلمات سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے، ٹی وی پروگرام میں ان کے ادا کیے گئے بیانات توہین رسالت کے

زمرے میں آتے ہیں، ان کی اس گفتگو پر پوری قوم میں شدید اشتعال اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بھی احتجاج کرتے ہوئے فیصل واوڈا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، لیکن پولیس نے ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اندراج مقدمہ کی درخواست ہی وصول نہیں کی، عدالت سے درخواست ہے کہ پولیس کو فیصل واوڈا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…