حکومت نے عجلت میں بھارتی پائلٹ کو رہا کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا ، سینیٹر سراج الحق نے سنگین الزامات عائد کردیئے

3  مارچ‬‮  2019

تیمرگرہ (یوپی آئی) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے عجلت میں بھارتی پائلٹ کو رہا کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا پاکستان اور انڈیا کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے احیاء العلوم بلامبٹ دیر لوئیر میں ختم بخاری شریف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس مو قع پر فارغ التحصیل 20علماء کرام کی دستار بندی کی گئی تقریب سے ضلعی اامیر اعزاز الملک افکاری اور ممتاز عالم دین ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا سینیٹر اسراج الحق نے کہاکہ مغرب کا اصل ہدف مدارس اور علماء کرام ہے جو کہ یہودی اور طاغوتی ایجنڈے کی راہ میں سب سے بڑی روکاٹ ہے انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مودی سرکار کے سامنے نرم موقف اختیار کیا ہوا ہے اور بھارتی پائلٹ کو عجلت میں رہا کردیا جوکہ شرمندگی کا با عث ہے سراج الحق نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوتے اور جنگ کی فضا ء برقرار رہے گی کچھ دنوں کیلئے صلح کرنے کا کوئی فائدہ نہیں انھوں نے کشمیر میں قبل بھی ضلع دیر کے غیور عوام اور نوجوانوں نے دشمن کو سبق سکھائی تھی اور اج بھی وطن عزیز کی دفاع اور کشمیر میں ظلم و بر یریت کی خلاف جہاد کرنے کیلئے ہر وقت تیار اور بیدار ہے سراج الحق نے کہاکہ ہند وستان کشمیر سے اپنے فوج نکال دے اور ظلم و بر بر یت بند کر دے تو پلوامہ جیسے واقعات رونما نہیں ہونگے انھوں نے کہاکہ جس طرح اٹھ لاکھ سے زیادہ فوجیوں کو کشمیریوں کی قتل عام کیلئے رکھے ہیں تو پھر اس کی زبان میں لازم جواب دیا جائیگا انھوں نے کہاکہ پاکستا اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ملک میں اسلام پسند ،انصاف پسند ،خد اپر ست اور صادق و امین لوگوں کی حکومت قائم نہ ہو انھوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ معاشرے کے اصلاح او ر جہالت کے اندھیروں کو روشنی میں بدلنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…