کلبھوشن کے مقدمے میں بھارتی وکیل نے نواز شریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش ہونے پرنواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

22  فروری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر عظم نواز شریف کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں نواز شریف کے متنازع انٹرویو کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کلبھوشن کے مقدمے میں بھارتی وکیل نے نواز شریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیا ،نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو سے عالمی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ کمزور ہوا ،نجی اخبار کو دیا جانے والا متنازعہ انٹرویو پاکستان کے لیے پوری دنیا میں شرم کا باعث بنا۔ نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دیکر اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی لہٰذا انکے خلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔درخواست گزار کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی زیر صدارت بند کمرے کے اجلاس کی کارروائی نواز شریف کو بتائی ،انہوں نے بھی وزارت عظمی کے حلف کی پاسداری نہیں کی ۔نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے درخواستیں پہلے ہی ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے،دونوں کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے اور بغاوت کے الزام میں کارروائی کی جائے اور عدالت مرکزی مقدمے کو جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے ۔ سابق وزیر عظم نواز شریف کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں نواز شریف کے متنازع انٹرویو کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کلبھوشن کے مقدمے میں بھارتی وکیل نے نواز شریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…